24 اگست 2013 - 19:30
قومیں امریکہ کی سازشوں کےمقابل بیدار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ علاقے کی قومیں امریکہ کی سازشوں کےمقابل بیدار ہوچکی ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے آغاز میں کہاکہ آج قومیں بیدار ہوچکی ہیں اور مصر میں ہرطرف سے امریکہ کے خلاف نفرت کا اظہار ہورہا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ تسلط  پسند طاقتیں علاقے میں بحران پیدا کررہی ہیں اورآج مصر، شام اور لبنان میں جو کچھ ہوہرہا ہے، دہشتگردوں کو استعمال کیا جارہا ہے اور کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں ان مسائل سے امیرکہ اور صہیونی حکومت کے لئے مناسب موقع فراہم ہوچکا ہے کہ وہ فرقہ وارنہ اختلافات پھیلاکر فلسطین میں جھوٹی صلح ملت فلسطین کی تحقیر کی کوششیں کرسکیں۔ انہون نے تسلط پسندوں کے فریبی اور دہشتگردانہ اقدامات کی مذمت کی۔

.......

/169